ایران نے اب تک 7 امریکی جنگی طیارے مار گرائے: رپورٹ

ایران نے اب تک 7 امریکی جنگی طیارے مار گرائے: رپورٹ

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف جاری کشیدگی اور فضائی جھڑپوں میں امریکہ نے اب تک کم از کم 7 جنگی طیارے کھو دیے ہیں۔

 ان میں ایف-35، ایف-15 ایگل اور ای- تھری جاسوس طیارے شامل ہیں۔حالیہ واقعے میں ایران کی سرزمین کے اندر ایک امریکی طیارہ مار گرایا گیا۔ ابتدائی دعوے کے مطابق یہ ایف-35 تھا، تاہم تصاویر اور ابتدائی تحقیقات سے واضح ہوا کہ تباہ ہونے والا طیارہ ایف-15 اسٹرائیک ایگل تھا، جو طویل فاصلے تک بمباری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں 2 افراد پر مشتمل عملہ سوار ہوتا ہے۔امریکی حکام کے مطابق طیارے کے گرنے سے پہلے دونوں پائلٹس نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی۔

 اس میں سے ایک اہلکار کو امریکی خصوصی فورسز نے بحفاظت بازیاب کر لیا ہے، جبکہ دوسرا اہلکار اب بھی لاپتہ ہے اور اس کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ایرانی حکام نے لاپتہ امریکی اہلکار کی تلاش کے لیے مالی انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ خطے میں کشیدگی میں اضافہ کر سکتا ہے اور امریکا-ایران تعلقات میں نئی تناؤ کی لہر پیدا کر سکتا ہے۔