ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور کرائم کنٹرول پر سخت ہدایات جاری کردی گئیں
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس کے سربراہ بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویڑنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ سی سی پی او نے 14 اگست، عرس حضرت داتا صاحب? اور چہلم حضرت امام حسین? کے بہترین سیکیورٹی انتظامات کی ہدایات دی۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کی مکمل روک تھام یقینی بنائی جائے اور سابقہ خلاف ورزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ بلال صدیق کمیانہ نے پولیس میں کرپشن پر صفر برداشت کا اعلان کیا اور شکایات پر محکمانہ کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں ہاٹ سپاٹ ایریاز میں سخت چیکنگ، سنیچنگ روک تھام کے لیے کرائم پاکٹس میں پٹرولنگ میں اضافہ اور فرنٹ ڈیسک، کالز اور درخواستوں کی فوری نمٹانے کے لیے فوکل پرسن تعینات کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ سی سی پی او نے کہا کہ ہر شہری کا حق ہے کہ ایف آئی آر بروقت درج ہو۔ اجلاس میں اعلیٰ پولیس افسران، ایس پیز، اے ایس پیز اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔