اسلام آباد میں پولیس اہلکار نے نوجوان کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل،اہلکار معطل

 پولیس اہلکار کی جانب سے پہلے تین نوجوانوں کو روکا گیا پھر ان سے دستاویز مانگی گئیں 
اسلا م آباد(آئی این پی )اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں پولیس اہلکار نے نوجوان کو تھپڑ جڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار کی جانب سے پہلے تین نوجوانوں کو روکا گیا پھر ان سے دستاویز مانگی گئیں۔نوجوان نے جب پولیس اہلکار کو دستاویز دئیے تو اس نے تھپڑ مار دیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کو تھپڑ مارنے کے بعد پولیس اہلکار وہاں سے روانہ ہوگیا۔