آئی پی ایل دنیا کی سب سے انٹرٹیننگ ٹی ٹوئنٹی لیگ قرار، پی ایس ایل دوسرے نمبر پر

آئی پی ایل دنیا کی سب سے انٹرٹیننگ ٹی ٹوئنٹی لیگ قرار، پی ایس ایل دوسرے نمبر پر

برطانوی نشریاتی ادارے نے دنیا کی سب سے زیادہ انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگز کی فہرست جاری کر دی، جس میں بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو پہلے اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق، آئی پی ایل میں سب سے زیادہ میچ آخری گیند تک گئے، جس نے شائقین کے لیے سنسنی خیز لمحات پیدا کیے۔ دوسری جانب، دی ہنڈریڈ لیگ دوسرے جبکہ پی ایس ایل تیسرے نمبر پر رہی جب آخری اوور تک جانے والے میچز کا تجزیہ کیا گیا۔بیٹنگ کارکردگی کے اعتبار سے، پی ایس ایل میں سب سے زیادہ اوسط پہلی اننگز اسکور ریکارڈ ہوا، جو 180 رنز رہا۔ اس فہرست میں آئی پی ایل 179 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔کھلاڑیوں کے تجربے کے لحاظ سے انٹرنیشنل کیپس کی سب سے زیادہ تعداد آئی ایل ٹی 20 میں شامل کھلاڑیوں کے پاس تھی۔

 چھکوں اور چوکوں کی برسات بھی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ ہوئی، جبکہ پی ایس ایل اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہی۔تفریح کے اعتبار سے بی بی ایل (بگ بیش لیگ) سب سے آخری نمبر پر رہی، جس کا انڈیکس اسکور صرف 1.04 ریکارڈ کیا گیا۔دورانیے کے حوالے سے سی پی ایل (کریبین پریمیئر لیگ) سب سے طویل میچز والا ٹورنامنٹ نکلا، جہاں ایک میچ کا اوسط دورانیہ 3 گھنٹے 54 منٹ ریکارڈ ہوا۔