بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کے جیولری برانڈ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا نے بزنس کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے ایک ڈیمی فائن جیولری برانڈ شروع کیا تھا جس میں جیولری اسٹرلنگ سلور اور 18 قیراط سونے سے تیار کی جاتی ہے۔ تاہم، سوشل میڈیا پر صارفین نے شردھا کے برانڈ پر معروف لگژری برانڈز جیسے کارٹیئر کے ڈیزائنز کی نقل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ریڈٹ پر ایک تھریڈ میں صارفین نے شردھا کے برانڈ کی جیولری کی تصاویر شیئر کیں اور ان کا موازنہ فرانس کی مشہور کمپنی کارٹیئر کے اصل ڈیزائنز سے کیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ شردھا کے ڈیزائن میں چوری کی واضح علامات ہیں۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ مشہور شخصیات کے پاس اصل ڈیزائن تیار کرنے کے وسائل ہوتے ہیں، پھر وہ جعلی ڈیزائنز کیوں بیچ رہی ہیں؟ ایک اور نے شردھا کے والد شکتی کپور کے مشہور کردار کرائم ماسٹر گوگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "کرائم ماسٹر گوگو کی بیٹی سے یہی توقع تھی۔"