ویب ڈیسک: لاہور میں آن لائن ٹیکسی ایپ کے ڈرائیور کی جانب سے شہری کے ساتھ مبینہ فراڈ کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔
ڈرائیور 45 ہزار روپے مالیت کا کھانا اور برتن لے کر غائب ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ تھانے میں اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جو متاثرہ شہری حماد حسن کی مدعیت میں درج ہوا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق حماد حسن نے ماڈل ٹاؤن میں اپنے رشتے داروں کو کھانا بھجوانے کے لیے ایک رائیڈ بُک کی۔ کھانا وصول کرنے کے کچھ دیر بعد رائیڈ اچانک کینسل کر دی گئی۔ متاثرہ شہری کے مطابق آن لائن ٹیکسی ایپ "ان ڈرائیو" سے رابطہ کرنے پر کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا، جبکہ ڈرائیور کھانے اور برتن سمیت غائب ہو گیا۔شہری کے مطابق کھانے اور برتنوں کی مجموعی مالیت تقریباً 45 ہزار روپے تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔