میر رضا علی کو لوکیشن پر چھوڑنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور احسان اللہ نے رائیڈ سے متعلق اہم تفصیلات جاری کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، احسان اللہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ میر رضا علی نے 3 بج کر 57 منٹ پر رائیڈ بک کروائی۔کال کے ذریعے انہوں نے اطلاع دی کہ وہ 4 بجے کے قریب ان کے لوکیشن پر پہنچیں گے، اور 4 بج کر 7 منٹ پر انہوں نے کال کی۔4 بج کر 9 منٹ پر سفر شروع ہوا، جس میں وہ خالد بن ولید روڈ سے طارق روڈ اور وہاں سے بہادر آباد گئے۔احسان اللہ کے مطابق، بعد میں وہ بہادر آباد سے اسٹیڈیم، ملینیم مال، پرفیوم چوک، جوہر موڑ سے ہوتے ہوئے موسمیات کی طرف گئے۔میر رضا علی نے کہا کہ وہ لوکیشن چھوڑ دیں، وہ راستہ بتائے گا، اور اس ہدایت کے مطابق وہ چلتے رہے۔انہوں نے بتایا کہ میر رضا علی نے گاڑی میں گانے چلائے اور کہا کہ تیز چلاؤ، اور وہ موبائل استعمال کر رہا تھا، مگر کسی کو فون نہیں کیا۔احسان اللہ کا کہنا ہے کہ سفر کا مکمل ریکارڈ ان کے پاس موجود ہے، اور جہاں میر رضا علی کو چھوڑا، وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔