داتا گنج بخش مزارکوزائرین کے لیے کھول دیا گیا

 زائرین پہنچنا شروع ، تعمیراتی کام کے باعث چندماہ سے مزار کو بندکیا گیا تھا

 لاہور (سپیشل رپورٹر )معروف صوفی بزرگ حضرت داتاگنج بخش مزار کو زائرین کیلئے کھول دیاگیا۔تفصیل کے مطابق مزارکے قریب غلام گردش کی جگہ نیا ڈیزائن مکمل کر لیاگیا،مزار کھلنے کے بعد زائرین پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ تعمیراتی کام کے باعث چندماہ سے مزار کو بندکیا گیا تھا،حضرت داتاگنج بخش کے سالانہ عرس کا آغاز چودہ اگست کو ہورہا ہے،اس موقع پر لاکھوں زائرین حاضری دیتے ہیں اور مختلف تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔