لاہور (آئی این پی ) لاہور میں 15 اگست کو عام تعطیل ہو گی۔ حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے سلسلہ میں مقامی تعطیل ہوگی۔ حضرت داتا گنج بخش کے 982ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے مقامی چھٹی کا اعلان کیا گیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ واضح رہے رواں ہفتے کچھ اداروں میں 4 چھٹیاں ہیں کیونکہ جمعرات کو 14 اگست ہے، جمعہ کو حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے سلسلہ میں مقامی تعطیل چھٹی اس کے بعد ہفتے کو بھی کچھ ادارے بند رہتے ہیں جبکہ اتوار کو بھی چھٹی ہوتی ہے۔