حضرت داتا گنج بخش کیعرس کی3روزہ تقریبات کا آغاز،کل لاہور میں چھٹی ہوگی

لاہور(سپیشل رپورٹر )عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری کے 982 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا  آغاز ہوگیا  ، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں‘ ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، عرس کی تقریبات 13 تا 15 اگست تک جاری رہیں گی، عرس کے دوران قرات، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر ہوں گی۔عرس کے موقع پر آنے والے زائرین کیلئے لنگر کے انتظامات مکمل ہیں، دودھ کی سبیلیں بھی لگائی جا رہی ہیں، مٹھائیوں اور دیگر اشیا کی دکانیں بھی سج گئی ہیں پنجاب حکومت نے عرس کے موقع پر لاہور میں  15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے