وقاص اکرم خود ہی اپنی سیٹ محسن نقوی کو دے دیں ،شہزاداکبر

  محسن نقوی کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا تو پھر ناتو شہباز اسے روک سکے گا اور نہ ہی وقاص اکرم 

لندن((آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما اورسابق مشیر احتساب شہزاداکبر نے شیخ وقاص اکرم کو اپنی سیٹ محسن نقوی کو دینے کا مشورہ دیدیا۔ ایک انٹرویو میں شہزاداکبر نے کہاکہ محسن نقوی کا سسرال جھنگ سے ہے تو اگر محسن نقوی وہاں سے ایم این اے بننا چاہتے ہیں توضرور، میں تو کہتا ہوں کہ اس کارخیر کیلئے  وقاص اکرم کو خودی اپنی سیٹ ویسے ہی محسن نقوی کو دے دینی چاہئے،شہزاداکبر کاکہناتھا کہ اگر سپہ سالار نے محسن نقوی کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا تو پھر ناتو شہبازشریف اسے روک سکے گا اور نہ ہی وقاص اکرم ۔