اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے ریلیف کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔وفاقی وزارت خزانے نے پنشن سے متعلق آفس میمورنڈم کے مطابق 2011 سے 2024 کے دوران پانچ اضافی ایڈہاک ریلیف الاونس پنشن کا حصہ ہوں گے، ان پانچ سابقہ اضافی ایڈہاک ریلیف الاونس کی مجموعی شرح 70 فیصد تک بنتی ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی بیس لائن پنشن ہی نیٹ پنشن تصور کی جائے گی۔وزارت خزانہ کے مطابق گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ پنشن منہا کرکے 5 ایڈہاک ریلیف شامل کیے جائیں گے۔