منی پور میں مودی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے باعث دوبارہ نسلی فسادات پھوٹ پڑے ہیں، جس میں شہریوں کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق بشنوپور بم دھماکے میں 2 بچوں کی موت اور ایک خاتون کے زخمی ہونے کے بعد پانچ اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ بند کر دیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین نے تھانے کے سامنے ٹائرجلا کر چیک پوسٹ کو نقصان پہنچایا، جبکہ پولیس کیمپ پر حملے کے دوران کم از کم 19 افراد زخمی ہوئے۔مقامی رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے احتجاج کے دوران تیل لے جانے والے دو ٹینکر چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر انہیں جلا دیا۔ ماہرین کے مطابق یہ فسادات سیاسی مقاصد کے لیے ہوا دی گئی کارروائیوں کا حصہ ہیں اور شہریوں کے تحفظ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔