جمعرات کے روز پی ایس ایکس کے کے ایس ای 100 انڈیکس نے 3400 پوائنٹس کی بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز کیا اور ایک لاکھ 62 ہزار 411 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
دن کے دوران مندی میں کمی کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 399 پوائنٹس تک پہنچا، اور بعد ازاں تیزی کے ساتھ مجموعی طور پر 102 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 65 ہزار 913 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔پاکستان کی سفارت کاری کے نتیجے میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے معاشی اثرات عالمی مارکیٹ میں ظاہر ہوئے، جس کے اثرات پی ایس ایکس میں بھی دیکھے گئے۔گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 12920 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے باعث کاروباری سرگرمیوں کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کرنا پڑا۔عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا اور کاروباری سرگرمیاں دن بھر مستحکم رہیں۔