پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی، 100 انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی، 100 انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی دیکھی جا رہی ہے۔  
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 5183 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 62 ہزار 7 پوائنٹس پر آ گیا۔  آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 638 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 62 ہزار 660 کی بلند سطح تک بھی گیا۔  واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 191 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔