پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 100 انڈیکس میں 192 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے انڈیکس 1,14,849 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی کے بعد مندی کا رجحان رہا، جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر 802 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 1,15,042 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔