آئی پی ایل 2026 کے آغاز میں اب ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے، لیکن مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت غیر یقینی ہونے لگی ہے۔
غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے فرنچائزز کی پری سیزن تیاری متاثر ہو رہی ہے، کیونکہ کئی کھلاڑی اور اسپورٹس اسٹاف خلیجی ممالک کے ہوائی راستوں پر انحصار کرتے ہیں۔چنئی سپر کنگز نے اپنے کیمپ کے ساتھ تیاری شروع کر دی ہے، جو یکم مارچ سے فرنچائز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری ہے۔آئی پی ایل کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا جبکہ فائنل 31 مئی کو شیڈول ہے۔