امریکی اور ایرانی اعلیٰ وفود آج پاکستان میں مذاکرات کے لیے پہنچیں گے

امریکی اور ایرانی اعلیٰ وفود آج پاکستان میں مذاکرات کے لیے پہنچیں گے

پاکستان اہم سفارتی کردار ادا کرنے جا رہا ہے، جہاں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی قیادت پر مشتمل وفود آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق جے ڈی وینس آج رات اسلام آباد پہنچیں گے، جن کے ہمراہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی ہیں، جو ایران کے ساتھ متوقع مذاکرات میں حصہ لیں گے۔امریکی ٹیم کی معاونت کے لیے 23 رکنی عملہ پہلے ہی وفاقی دارالحکومت پہنچ چکا ہے، جس میں سکیورٹی اور سفارتی امور کے ماہرین شامل ہیں۔ایران کی نمائندگی کے لیے محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج رات اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔یہ اجلاس خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سلامتی، سفارتکاری اور مذاکراتی کوششوں کے لیے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔