غزہ جنگ بندی: قاہرہ میں اسرائیلی، امریکی اور قطری وفود کے مذاکرات

غزہ جنگ بندی: قاہرہ میں اسرائیلی، امریکی اور قطری وفود کے مذاکرات

غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کے لیے قاہرہ میں اسرائیلی، امریکی اور قطری وفود کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق، ان مذاکرات میں معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد اور فلسطینی علاقوں میں انسانی امداد کی ترسیل کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

حماس کی شرکت اور مؤقف
حماس کے سیاسی بیورو کے عہدیدار باسم نعیم کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں حماس کی شمولیت ناگزیر ہے، اور تنظیم معاہدے پر عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے۔

امریکی مؤقف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے اچھے مذاکرات ہو رہے ہیں اور امید ہے کہ پیش رفت ممکن ہوگی۔

مسجد اقصیٰ میں داخلے پر مزید پابندیاں
دوسری جانب، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں داخلے پر مزید سختیاں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسرائیلی چیک پوسٹس پر 3 ہزار اسرائیلی فوجی تعینات کیے جائیں گے۔55 سال سے زائد عمر کے مرد اور 50 سال سے زائد عمر کی خواتین ہی مسجد میں داخل ہو سکیں گی۔یہ اقدامات فلسطینی مسلمانوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتے ہیں اور خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔