پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات میں 30 سے 60 روپے فی لٹر کمی کا امکان

اسلام آباد(آن لائن)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعدوزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان میں بھی قیمتوںمیں کمی کی ہدایات جاری کردی ہیں اورکہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو مستفید کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات میں 30 سے 60 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔