اسلام آباد (آئی این پی ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک بڑی کمی کا امکان ہے۔ 16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 11 روپے فی لٹر تک کم ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق متعلقہ محکمے نے ابتدائی ورکنگ تیار کرلی ہے، پٹرول 36 پیسے فی لٹر اور ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لٹرسستا ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسے فی لٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں کی سمری 15 دسمبر کو منظوری کیلئے ارسال کی جائے گی جس پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا