اسلام آباد(آئی این پی )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر کمی کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 64.71 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے جس کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات 12 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی جگہ لیوی بڑھا کر بجلی سستی کرنی کی تجویز بھی زیرغور ہے، پٹرولیم لیوی 10 روپے بڑھا کر بجلی 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہو سکتی ہے، بجلی سستی ہونے سے گرمیوں میں عوام کو زیادہ ریلیف ملے گا، جبکہ لیوی بڑھانے سے پٹرول نرخ تبدیل نہیں ہوں گے۔