صہیونیوں کی سازشیں پاکستان روک سکتا ہے:خواجہ آصف

اسلام آباد(آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکہ ایران جنگ بندی پر قوم کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے  پاکستان کو بااعتماد ثالث کے طور پر خطے اور پوری دنیا میں تسلیم کیا گیا ہے‘سول اور عسکری قیادت پر مشتمل ہائبرڈ ماڈل نے دو تین سال میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹیں ‘ثابت ہوتا ہے کہ طاقت کے مراکز مل کر کام کریں تو پاکستان عالمی سطح پر کتنی کامیابیاں حاصل کرسکتا ہے ‘مودی فارغ ہوگیا،،اس کے پلے کچھ نہیں رہا ‘بھارتی میڈیا اب تڑپتا رہیگا۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر جنگ بندی کے حوالے سے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سب کو بہت بہت مبارک ہو اللہ نے پاکستان بہت عزت دی ‘آج پاکستان دنیا کی بہت بڑی جنگ رکوانے میں کامیاب ہوا ہے ‘پاکستان کو بطور بااعتماد ثالث کے طور پر خطے اور پوری دنیا میں تسلیم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عرب بھائیوں،عالمی طاقت امریکہ سمیت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں۔ سول اور عسکری قیادت پر مشتمل ہائبرڈ ماڈل نے دو تین سال میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹیں ۔ثابت ہوتا ہے کہ طاقت کے مراکز مل کر کام کریں تو پاکستان عالمی سطح پر کتنی کامیابیاں حاصل کرسکتا ہے ۔مودی فارغ ہوگیا،،اس کے پلے کچھ نہیں رہا ‘بھارتی میڈیا اب تڑپتا رہیگا۔