بھارت کیساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ‘کسی بھی وقت ہو سکتا ہے: خواجہ آصف

بھارت نے پانی روکنے کے لئے تعمیرات کیں تو ہم انہیں تباہ کردیں گے:نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے  بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے  بھارت کی طرف سے جارحیت متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری سر زمین کے ٹکڑے پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو بہت مہنگی پڑے گی، بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔ بھارتی حکمرانوں نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ اسی میں ڈوب مریں گے، بھارت نے پانی روکنے کے لئے تعمیرات کیں تو ہم انہیں تباہ کردیں گے۔