ویب ڈیسک:سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گورو نانک کا 555واں جنم دن منانے کے لیے قریباً تین ہزار بھارتی سکھ یاتری کل 14 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے۔
ان یاتریوں کا استقبال پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر اور صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کریں گے۔ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، اور لاہور کے واہگہ بارڈر پر پہنچنے پر انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔بابا گورو نانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب 15 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں کو اعلیٰ میڈیکل، رہائش، اور سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی، اور ان کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ انہیں مکمل تحفظ حاصل ہو۔