جوتا چھپائی کی رسم میں 5 ہزار پر اختلاف، دلہن والوں نے دولہا کی بے عزتی کر ڈالی

جوتا چھپائی کی رسم میں 5 ہزار پر اختلاف، دلہن والوں نے دولہا کی بے عزتی کر ڈالی

ویب ڈیسک: ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں شادی کی ایک تقریب میں خوشیوں کا ماحول اس وقت بگڑ گیا جب جوتا چھپائی کی رسم کے دوران دلہن والوں کی مانگ پوری نہیں کی گئی۔

محمد شبیر، جو کہ اتراکھنڈ سے تعلق رکھتے ہیں، اپنی بارات لے کر بجنور آیا تھا۔ جوتا چھپائی کی رسم کے دوران دلہن والوں نے دولہے سے 50 ہزار روپے کی مانگ کی، لیکن اپنی حیثیت کے مطابق شبیر نے صرف 5 ہزار روپے پیش کیے۔ یہ رقم دلہن کے خاندان والوں کو پسند نہ آئی اور انہوں نے دولہے کو بھکاری کہنا شروع کر دیا۔اس بات پر دونوں خاندانوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی، جو جلد ہی ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ دلہن والوں نے شبیر کو ایک کمرے میں بند کر کے لاٹھیوں سے مارا پیٹا۔بعد ازاں دلہن کے خاندان نے شبیر پر الزام عائد کیا کہ اس کی فیملی نے سونے کے تحفے کے معیار کے بارے میں پوچھا تھا اور انہیں لڑکی سے زیادہ پیسوں سے محبت تھی۔پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں خاندانوں کو تھانے لے جایا، جہاں واقعہ کی تفصیلات سننے کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کروا دی گئی۔