نارووال،ظفروال (خصوصی رپورٹ)تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی،جس کینتیجہ میں بچوں اورخواتین سمیت 10افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق نارووال ظفروال روڈ پر دودھو چک سے لاہور جانے والی بس کرم شاہ والی دربار کے قریب تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی، زخمیوں میں بچے، خواتین اور بوڑھے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ریسکیو جوانوں اور لوگوں نے مل کر بس سے باہر نکالا ،بس الٹنے کی وجہ سے ڈرائیور بس میں پھنس گیا، ریسکیو کے جوانوں اور لوگوں نے مل کر ڈرائیور کو بس سے باہر نکالا ،5شدیدزخمیوں کو ڈی ایچ کیو نارووال شفٹ کردیاگیا