گجرات ، مسافربس کی چھت سے گر کر دو لڑکے جاں بحق

 روڈ کے ساتھ درخت کی شاخ سے ٹکراکردونوں لڑکے بس سے نیچے گرگئے
پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے د ونوں بچوں کوکچل ڈالا :ریسکیو حکام
گجرات(آئی این پی )صوبہ پنجاب کے علاقے گجرات میں مسافر بس کی چھت پر بیٹھے دو نوجوا ن لڑکے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق درخت کی شاخ سے ٹکراکردونوں لڑکے بس سے نیچے گرگئے،پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے د ونوں بچوں کوکچل دیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق لڑکوں کی عمریں14اور15سال کے درمیان تھیں،لڑکے گاڑی کی چھت پر سوارتھے،حادثہ کھوکھاسٹاپ گجرات روڑ پرپیش آیا۔