ڈی این اے ڈیٹا بیس بنانے کی تیاری

فرانزک سائنس ایجنسی صوبہ بھر سے ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کریگی، ملزموں کی بروقت شناخت میں مدد ملے گی
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے انقلابی اقدام اٹھا لیا پنجاب میں ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کرلیاپنجاب فرانزک سائنس ایجنسی صوبہ بھر سے ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کریگی،ڈی این اے ڈیٹابیس سنگین جرائم کے ملزموں کی بروقت شناخت میں مددگار ہوگا،صوبہ بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں کا ڈی این اے ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، تمام جرائم پیشہ افراد اور عادی مجرموں کا ڈی این اے ریکارڈ بھی اکٹھا کیا جائے گاسیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل کی ہدایت پر ماہرین کا ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیاماہرین کا ورکنگ گروپ مرکزی ڈی این اے ڈیٹابیس کے قیام کیلئے ماڈل تجویز کرے گا،ڈی این اے کا مرکزی ڈیٹا بیس نظام انصاف کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ہوگاڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد ورکنگ گروپ کے سربراہ مقرر کردیے گئے ،ڈائریکٹر سی ای ایم بی پروفیسر ڈاکٹر معاذ الرحمان ممبران ہوں گے،ڈی آئی جی اطہر وحید اور ڈائریکٹر ایڈمن پی ایف ایس اے ولید بیگ ممبران ہونگے ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق ورکنگ گروپ ایک ہفتے میں اپنی تجاویز سیکرٹری داخلہ کو پیش کرے گا،