66,577مساجد کا ڈیٹا پی آئی ٹی بی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا
لاہور (آئی این پی) حکومت پنجاب نے صوبے کی تمام مساجد کا جامع ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کام کو پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کو سونپ دیا ہے۔اس منصوبے کے تحت تمام مسالک کی مساجد کی میپنگ کے لیے پی آئی ٹی بی نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ 2015ء میں تیار کیے گئے مساجد کے ڈیٹا کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے تاکہ موجودہ ڈیٹا جدید اور مکمل ہو۔حکام کے مطابق مختلف مسالک کی 66,577مساجد کا ڈیٹا پی آئی ٹی بی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔