پنجاب حکومت :8افسروں کے تقروتبادلے کے احکامات جاری

گریڈ 18کے پانچ افسرشامل، وسیم حمید ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات 
عاصم بشیر ڈائریکٹر چڑیاگھر ، زاہد اقبال ڈپٹی چیف وائلڈ لائف گرجوانوالہ لگادیاگیا
لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے گریڈ 18کے5افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈسپوزل پر موجود وسیم حمید کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب تعینات ،ڈپٹی سیکرٹری ( اسٹیبلشمنٹ ) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن مس حنا ارشد کو 43ویں مڈ کیئر مینجمنٹ کورس کی وجہ سے ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ٹو ، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات ،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ ماہم آصف ملک کو ڈپٹی سیکرٹری (اسٹیبلشمنٹ ) سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات ،تقرری کے منتظر محمد نبیل ریاض کو خالی اسامی پر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب تعینات اور تقرری کے منتظر محمد عثمان علی کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب نے تعینات کردیا گیا۔علاوہ ازیں پنجاب وائلڈلائف میں بھی تین افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف گوجرانوالہ ریجن عاصم بشیر چیمہ کو ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر تعینات،زاہد اقبال ڈپٹی چیف وائلڈ لائف چڑیاگھر سے ڈپٹی چیف وائلڈلائف گوجرانوالہ ریجن اور اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف ضلع شیخوپورہ محمد جاوید مستنصر وائلڈ لائف بریڈنگ فارم جلو تعینات کر دیا گیا۔