لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے 6 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے۔ڈی سی ساہیوال صائمہ علی کو عہدے سے ہٹا کرمحکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ شاہد محمود کو ڈی سی ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔وسیم حمید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا وہ ایم سی ٹریننگ پر جائیں گے جبکہ محمد علی بخاری کو ڈی سی ملتان تعینات کر دیا گیا۔تقرری کی منتظر سلمیٰ سلیمان کو ڈی سی خانیوال تعینات کر دیا گیا۔سلمان خان کو ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن ٹو چیف سیکرٹری تعینات کر دیا گیا۔علاوہ ازیں آئی جی پنجاب نے دو ڈی پی اوز کے تبادلے کر دئیے۔فاروق امجد کو ڈی پی او راجن پور ،ڈی پی او راجن پور دوست محمد کو اے آئی جی ڈسپلن سنٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا گیا۔