لاہور (کرائم رپورٹر ) لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار دے دی۔ اس ضمن میں پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کی منظوری کے بعد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایل جی ایچ پروفیسر فریاد حسین نے مراسلہ تمام شعبوں کے سر براہوں کو بھجوا دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 16تک کے ملازمین حاضری با ئیو میٹرک لگائیں گے۔ بائیو میٹرک حاضری سے ملازمین کی ڈیوٹی پر آنے اور جانے کا ریکارڈ مرتب ہو گا۔