سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ افراد کی بائیو میٹرک لازمی قرار

رجسٹریشن کے پہلے مہینے کے اندر ہی بائیو میٹرک تصدیق کرانا ہوگی
لاہور(خصوصی رپورٹ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونے والے افراد کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی۔ نئی پالیسی کے تحت رجسٹریشن کے پہلے مہینے کے اندر ہی بائیو میٹرک تصدیق کرانا ہوگی۔ اس اقدام سے ان عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی جو شہریوں کے شناختی کارڈ کا غلط استعمال کرکے جعلی کمپنیاں رجسٹر کراتے تھے اور پھر ان کمپنیوں کے ذریعے اربوں روپے کا ٹیکس فراڈ کرتے تھے۔