اساتذہ کی بائیو میٹرک حاضری

مینوئل طریقے میں گڑ بڑ ،ہر ایجوکیشن اتھارٹی کو فیصلے کا اختیار،مشینیں نان سیلری بجٹ سے نصب ہونگی

لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی مینوئل نہیں بائیو میٹرک حاضری لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق سکولوں میں اساتذہ کی حاضری بائیو میٹرک ہوگی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہر ایجوکیشن اتھارٹی کو فیصلے کا اختیار دے دیا۔مختلف ایجوکیشن اتھارٹیز میں حاضری بائیو میٹرک کرنے کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے۔سکولوں میں بائیو میٹرک مشینیں نصب کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک مشینیں نان سیلری بجٹ سے لگائی جائیں گی۔،مشینوں سے اساتذہ کی حاضری کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔ فیصلہ بعض اساتذہ کی حاضریوں میں گھپلوں کی وجہ سے کیا گیا۔مینوئل طریقے سے غیر حاضر اساتذہ کی بھی حاضری لگ جاتی تھی۔