مقدمات دائر کرنے سے قبل بائیو میٹرک لازمی قرار

جعلی مقدمات کی روک تھام کیلئے منصوبہ پر عملدر آمد شروع کر دیا گیا
لاہورہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کی نقول پنجاب بھر کیسیشن ججز کو ارسال
لاہور (خصوصی رپورٹ )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کے جعلی مقدمات کی روک تھام کیلئے منصوبہ پر عملدر آمد شروع ہو گیا،ضلعی عدالتوں میں کیسز دائرگی کے وقت بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔پنجاب میں جعلی مقدمات کی روک تھام کیلئے چیف جسٹس کے احکامات پر پراجیکٹ کو حتمی شکل دیدی گئی، لاہور ہائیکورٹ سمیت پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے سے قبل بائیو میٹرک لازم قرار دے دی گئی۔ درخواست گزار، ضمانتی بانڈ جمع کرانے والوں اور بیانات دینے والوں پر بھی بائیو میٹرک لاگو ہو گی ،بائیو میٹرک تصدیق کا اطلاق 20 جنوری 2026 ء￿ سے ہوگا،بائیو میٹرک کرانے کے اقدام کا مقصد نقالوں کی روک تھام اور عدالتی شفافیت یقینی بنانا ہے،ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کی نقول صوبہ بھر کے سیشن ججز سمیت دیگر کو بھجوا دی گئیں۔