بھارتی طیارے میں دوران پرواز مسافر کی موت

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ایئر لائن کی نئی دہلی سے لکھنو جانے والی پرواز کے دوران مسافر کی اچانک موت واقع ہو گئی، جس کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز AI2845میں ایک مسافر مردہ پایا گیا ہے جس کی شناخت آصف اللہ انصاری کے نام سے ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھن کے چوہدری چرن سنگھ ایئر پورٹ پر جب ایئر انڈیا کی پرواز لینڈ ہوئی تو عملے نے مسافر کو بے ہوشی کی حالت میں پایا جسے پرواز میں موجود ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد مردہ قرار دے دیا۔مسافر کی سیٹ بیلٹ بندھی ہوئی تھی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مسافر کی موت دورانِ پرواز ہوئی ہے۔