نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور ون لنک کے درمیان معاہدے پر دستخط

 اسلام آباد(آئی این پی )نادرا نے شہریوں کو آن لائن سروسز کی فراہمی کی ایک اور سہولت دیدی ۔ نادرا ای سہولت کے ذریعے ملک کے تمام بینکوں میں شہری اب رقوم جمع کرواسکتے ہیں، اس سلسلے میں نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور ون لنک کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس کے بعد ملک بھر کے 50 سے زائد بینکوں کے اکائونٹس میں رقم جمع کروائی جاسکتی ہے۔ معاہدے کی تقریب میں ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ اور چیئرمین نادرا نے شرکت کی، جس کے تحت ملک بھر میں پھیلے ای سہولت کے 9 ہزار سے زائد فرنچائز پر یہ سہولت دستیاب ہوگی، رقم جمع کروانے والے افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی، اس سے ملکی خدمات تک رسائی بہتر ہوگی اور ڈیجیٹل بینکنگ خدمات کا دائرہ وسیع ہوگا۔