مسجد حرام کے دروازوں پر مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجیز کا استعمال

    مکہ مکرمہ(یواین پی)مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی نے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹیکنالوجی استعمال شروع کر دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ٹیکنالوجی مسجد الحرام کے دروازوں پر سینسر کا استعمال کرتی ہے تاکہ مسجد کے مرکزی داخلی راستوں کے فرش پر نمبروں کی نگرانی کی جا سکے۔اس کا مقصد بہا ئوکی نگرانی کے ذریعے آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا اور متعلقہ حکام کو بہائو کو بہتر بنانے کے لیے موثر ہجوم کے انتظام کے آپریشنز میں مناسب فیصلے کرنے کے قابل بنانا ہے۔