چیف جسٹس کی زیر صدارت عدالتی خدمات کی بہتری کیلئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس
اسلام آباد (آئی این پی )چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے نظام انصاف میں بار ایسوسی ایشن کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا ہیاسٹیک ہولڈرز کی شمولیت سے ہی بہتر نتائج کی حامل عدالتی اصلاحات ممکن ہے۔عدالتی خدمات کی بہتری کے لیے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا یہ نشست نیشنل جوڈیشل کمیٹی کی آئندہ میٹنگ کے ایجنڈے پر رائے حاصل کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے سلسلے میں سے ایک تھی