آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا آغاز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں، شائقین کرکٹ کے لیے فری داخلہ
آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا آغاز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہو چکا ہے، جہاں چھ ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔ اس کوالیفائنگ راؤنڈ میں ٹاپ دو ٹیمیں ورلڈ کپ میں اپنی جگہ بنائیں گی۔پہلے میچ میں پاکستان اور آئرلینڈ ویمن کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں۔ آئرلینڈ ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کو فری داخلے کی اجازت دی گئی ہے، تاکہ کرکٹ کے چاہنے والے اس تاریخی موقع پر اپنی ٹیم کی حمایت کر سکیں۔