چیمپئنز ٹرافی 2025: آسٹریلوی ٹیم آج قذافی سٹیڈیم میں انٹراسکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گی

چیمپئنز ٹرافی 2025: آسٹریلوی ٹیم آج قذافی سٹیڈیم میں انٹراسکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گی

آسٹریلیشیا ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں انٹراسکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گی۔

یہ پریکٹس میچ دوپہر 2 بجے کے قریب شروع ہوگا اور آسٹریلوی کرکٹرز اپنے کھیل کی تیاری کے لیے اس میں حصہ لیں گے۔ قذافی سٹیڈیم میں آسٹریلیشیا ٹیم کی پریکٹس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اور آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی برانڈنگ کا کام بھی مکمل کر لیا ہے۔پولیس نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے تاکہ ٹیموں کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کی تکمیل ہو سکے۔دوسری طرف، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی لاہور پہنچ چکی ہے اور آج آرام کرے گی تاکہ وہ اپنے اگلے میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہو سکے۔