پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے دوران محنت کرنے والے مزدوروں کے لیے خصوصی ظہرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ظہرانہ 7 فروری کو دیا جائے گا، جس میں سٹیڈیم کی تعمیراتی ٹیم کے اراکین کو مدعو کیا جائے گا۔اس ظہرانے کے ذریعے محسن نقوی ان مزدوروں کا شکریہ ادا کریں گے جنہوں نے دن رات محنت کر کے قذافی سٹیڈیم کی مرمت اور اپ گریڈیشن کے کاموں کو مکمل کیا۔ ظہرانے کے دوران، مزدوروں کو قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے پہلے میچ کو دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی، تاکہ وہ اپنے محنت کا نتیجہ براہ راست دیکھ سکیں۔قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام اب فنشنگ مراحل میں ہے اور 22 فروری کو یہاں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ یہ اقدام پی سی بی کی جانب سے سٹیڈیم کے مزدوروں کی محنت کو تسلیم کرنے اور ان کی قدر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔