ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر: قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں لگے گا

ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر: قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں لگے گا

آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے پاکستان کی ویمن کرکٹرز کا 10 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائے گا۔

کھلاڑی آج مقامی ہوٹل میں رپورٹ کرنے کے بعد کل جمعہ سے اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔یہ تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی ہو گا، جہاں خواتین کھلاڑیوں کو اپنی کرکٹ کی مہارتوں کو بڑھانے کی تربیت دی جائے گی۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کو فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کرائی جائے گی، جبکہ کھلاڑیوں کے درمیان پریکٹس میچز بھی ہوں گے تاکہ ان کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ویمن کرکٹرز کا یہ تربیتی کیمپ 30 مارچ تک جاری رہے گا، جس کے دوران کھلاڑی اپنی تیاری کو مزید مستحکم کریں گی تاکہ کوالیفائرز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔