ایرانی عدلیہ نے سخت گیر مذہبی رہنما محمد باقر خرازی کے زیرِ حراست ہونے کی تصدیق کردی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق عدلیہ کے ترجمان علی کاظمی نے بتایا کہ محمد باقر خرازی کو عدالتی حکم کے تحت حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ خصوصی عدالتِ روحانیت میں ابتدائی تفتیش کے مرحلے میں ہے۔ترجمان کے مطابق محمد باقر خرازی پر تاحال فردِ جرم عائد نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی حتمی فیصلہ سنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ محمد باقر خرازی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے موجودہ نظام کو ختم کرکے اس کی جگہ مزید سخت گیر اسلامی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔