ہربنس پورہ سے آگے کینال روڈ پرٹریفک جام

دونوں اطراف کے رہائشیوں کو مشکلات، سڑک کشادہ کرنے،نئے یو ٹرنز بنانے کامطالبہ
لاہور(خصوصی رپورٹ)ہربنس پورہ سے آگے کینال روڈ پر دونوں اطراف مسلسل ٹریفک جام رہنے سے زندگی اجیرن بن گئی۔یہاں موجودلاہور پریس کلب ہا ئوسنگ سکیم ، ہجویری ہا ئوسنگ سکیم ،لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سکیم سمیت متعدد آبادیوں کے رہائشی شدید ذہنی اذیت کا شکارہیں۔ ن لیگ کے گزشتہ دورِ حکومت میں دھرمپورہ انڈر پاس سے جلو موڑ تک کینال روڈ کو کشادہ کرنے اور یوٹرن بنانے کا منصوبہ منظور ہواتاہم 2018 کے بعد پی ٹی آئی حکومت بننے پر منصوبے کی توسیع کو روک دیا گیا۔2024 میں ن لیگ کی دوبارہ حکومت آنے سے ترقیاتی فنڈ دیگر ترجیحی منصوبوں پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ متاثرہ آبادیوں کے رہائشیوں نے مطالبہ کیاہے کہ کینال روڈ پرہربنس پورہ تھانے سے آ گے حصے کو کشادہ کیاجائے اور نئے یو ٹرنز بنائے جائیں۔