لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے کیبل انٹرنیٹ کے دفتر پر فائرنگ کر دی ہربنس پورہ پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر زرائع کی مدد سے گردونواح میں چیک کیا جا رہا ہے متاثرہ شہری وقاص سلیم کی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیاایس پی کینٹ نے ایس ڈی پی باغبانپورہ کو فوری ملزم ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت دیں ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگاملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا،