چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان

بادامی باغ میں رفیق ،گرین ٹائون میں فائق ،مزنگ میں عابد کولوٹاگیا
گجرپورہ ، ہربنس پورہ ، سبزہ زار سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں 
لاہور(کرائم رپورٹر) چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کولاکھوں کے نقصان کاسامناکرناپڑا،بتایاگیاہے کہ بادامی باغ میں رفیق سے 3لاکھ 40ہزار روپے اور موبآ ئل فون،گرین ٹائون میں فائق سے 3لاکھ 25ہزار اور موبائل،ریس کورس میں ارتضیٰ سے 3لاکھ15ہزار اور موبائل ،مزنگ میں عابد سے 3لاکھ اور موبائل ،گلبرگ میں شفیق سے 2لاکھ 70ہزار اور موبائل،باٹا پورہ کے علاقے میں انعام سے 20 ہزار اور موبائل،نولکھا میں فریاد سے 10ہزار اور موبائل ،کاہنہ میں محسن سے 20 ہزار اور موبائل جبکہ ، گجر پورہ میں وسیم سے 10 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔ گجرپورہ سے انیس، ہربنس پورہ سے اختر اور سبزہ زار سے ارشاد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔