پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے بعد شہریوں نے مہنگائی کے مزید بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول مہنگا ہونے سے سفری اخراجات میں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔موٹر سائیکل اور گاڑی استعمال کرنے والے شہریوں کے مطابق آمدن میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا، لیکن اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر نظرثانی کی جائے تاکہ عوام پر بڑھتے ہوئے مالی بوجھ کو کم کیا جا سکے۔