ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو 6سال بعد بڑی سکرین پر واپس نظر آئیں گی ،اداکارہ کرائم تھرلر سیریز بارابنکی میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ اداکارہ ہدایت کار ہنسل مہتاکی آنیوالی کرائم تھرلرسیریز بارابنکی میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بپاشا باسو نے ممبئی میں سیریزکی شوٹنگ بھی شروع کردی ہے،جوچھ برس بعد انکا پہلا بڑا سکرین پروجیکٹ ہوگا۔